مینگورہ ،سبزی منڈی کے قریب فائرنگ ، 2پولیس اہلکار شہید،راہ گیر زخمی

مینگورہ (صباح نیوز)سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے یں 2اہلکار شہید مزید پڑھیں

برفانی تودہ گرنے کا خطرہ ،شاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند

مانسہرہ (صباح نیوز) برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطر ے کے پیش نظرشاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا مزید پڑھیں

چلاس(صباح نیوز)چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا کہ زیرتعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔ رخ موڑے جانے کے بعد دریائے سندھ مذکورہ مقصدکے لئے تعمیر کی گئی تقریباایک کلو میٹر طویل ڈائی ورشن ٹنل اور 0.8کلو میٹر طویل ڈائی ورشن کینال سے گزرنے کے بعد مین ڈیم سائٹ سے زیریں جانب دوبارہ اپنے قدرتی راستہ سے جاملے گا۔ دریا کا رخ موڑنا دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامربھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے دورے کے دوران کیا۔چیئرمین واپڈا کو بتایا گیاکہ منصوبے کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ پہلے مرحلے کی ڈائی ورشن کے لئے مین ڈیم سے بالائی جانب عارضی (Starter)ڈیم مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ زیریں جانب عارضی (Starter)ڈیم پر کام جاری ہے اوریہ نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔چیئرمین کو ڈائی ورشن کینال پر بھی پیش رفت بارے بتایا گیا۔ ڈائی ورشن کینال ہائی فلو سیزن میں دریاکے بہاو کے لئے استعمال ہوگی۔ بریفنگ کے دوران منصوبے پر مجموعی پیش رفت اور اہداف بارے بھی گفتگو کی گئی۔چلاس شہر سے 40 کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر زیرتعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کے دورے میں چیئرمین واپڈا نے منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ مذکورہ سائٹس میں ڈائی ورشن ٹنل، ڈائی ورشن کینال، بالائی اورزیریں جانب عارضی (Starter)ڈیمز اور مستقل پل قابلِ ذکر ہیں۔اپنے دورے میں چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ سائٹ پر حال ہی میں مکمل ہونے والے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑ فٹ ہے۔ جس کی بدولت 12لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی اراضی سیراب ہوگی۔ منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار500میگاواٹ ہے اور یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو 18 ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کرے گا۔ مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی بہتری کے منصوبوں پر اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت 78ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔دوسری طرف واپڈا کے چیئر مین نے زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور اِس اہم منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیا۔جنرل منیجر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔داسو ٹاون سے بالائی جانب دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 320میگاواٹ ہے۔ اسے دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے پر تعمیراتی کام جاری ہے جس کی پیداواری صلاحیت 2 ہزار 160میگاواٹ ہے۔ پہلے مرحلے کی تکمیل پر نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطا 12 ارب یونٹ سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے واپڈا 17ارب 34 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے۔۔۔

چلاس(صباح نیوز)چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا کہ زیرتعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔ رخ موڑے جانے کے بعد دریائے سندھ مذکورہ مقصدکے مزید پڑھیں

نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے

گلگت(صباح نیوز)نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے جاوید منوا چیئرمین پینل نے حلف لیا، سابق سپیکر سید امجد زیدی کے خلاف بدھ کو عدم مزید پڑھیں

ملک کی مجموعی صورتحال پریشان کن اور تشویش ناک ہے، پروفیسر محمد ابراہیم خان

پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی صورتحال پریشان کن اور تشویش ناک ہے، ریاستی ادارے آپس میں باہم ٹکرا کا شکار ہیں۔ دو صوبوں میں الگ سے انتخابات ملک مزید پڑھیں

سی پی این ای کابلوچستان اورخیبر پختونخوا کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان

کراچی ( صبا ح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2023-24کے لیے دو (2) کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جن میں بلوچستان کمیٹی اور خیبر پختونخوا کمیٹی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کمیٹی مزید پڑھیں

سپیکرگلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

گلگت (صباح نیوز)سپیکرگلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اکیس ووٹوں سے کامیاب ہوگئی۔سپیکر گلگت بلتستان امجد علی زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ، سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد استعفے کے انکار پر لائی گئی تھی۔سپیکرگلگت بلتستان امجد مزید پڑھیں

نجی کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی ،پشاور میں بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا

پشاور(صباح نیوز)محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے نجی کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے، پشاور بی آر ٹی بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ نجی کمپنی نے آج تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بی آر ٹی سروس بند کرنے مزید پڑھیں

9مئی کے پرتشدد مظاہرے، لوئر دیر کے 24 اساتذہ معطل

لوئردیر (صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف 9 مئی کو ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے لوئر دیر کے 24 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9  مئی کو مزید پڑھیں