نجی کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی ،پشاور میں بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا


پشاور(صباح نیوز)محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے نجی کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے، پشاور بی آر ٹی بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔

نجی کمپنی نے آج تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بی آر ٹی سروس بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے ادائیگی کی۔ نجی کمپنی نے وزیر ٹرانسپورٹ کے نام شکریہ کا خط لکھتے ہوئے بی آر ٹی سروس پہلی کی طرح جاری رکھنے کے فیصلہ سے بھی آگاہ کیا ہے۔

اس سے قبل بقایہ جات کی ادائیگی میں تاخیر پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے پشاور کی بی آر ٹی بس سروس 7 جون کو بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔