لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہے ۔ فلسطین میں 458 دن سیاسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے غزہ گھنڈارت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ لاکھوں افراد سخت سردی میں بے گھر ، بے ساز و سامان ، خوارک ، صاف پانی اور ادویات جیسے بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ایسے میں امریکی سرپرستی میں فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے غیر مسلم بھی مذمت کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے مدینہ ریاست کی دعویدار پی ٹی آئی قیادت کی فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی قابل مذمت اور سوالیہ نشان ہے ۔
پی ٹی آئی قیادت کی اس بے حسی اور خاموشی کا جواب پاکستانی ملت ضرور مانگے گی جو ان کو دینا پڑے گا۔ ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہفلسطین میں 14 ماہ سے خون آشام تباہی کے ذمہ داری امت مسلمہ کے حکمران اور عالمی برداری ہے جن کی بزدالانہ پالیسیوں نے غزہ کو مسلمانوں کا قبرستان بنا دیا ہے ۔ اسرائیل تمام عالمی قوانین اور عالمی انسانی حقوق چارٹرکی پامالی کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل صرف فلسطینی سر زمین پر ہی قابض نہیں بلکہ اس کی ریشہ دوانیوں اور عالمی طاقتوں کی ہلا شیری کی وجہ سے ہمسایہ ممالک شام، اردن، لبنان سمیت پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں اسرائیلی کی فلسطین غزہ میں حالیہ وحشانہ بمباری اور پی آٹی آئی قیادت کی اس ظلم و بربریت پر خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کیا