مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے،ناصر اسلم وانی

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی مود ی حکومت کی طرف سے دیاگیا کوئی اعزاز نہیں بلکہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ۔ناصر اسلم وانی نے ضلع کپواڑہ کے دورے کے دوران بھارتی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں جمہوری اصولوں کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا

۔انہوں نے کہاکہ ریاست کا درجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بار بار پارلیمنٹ کے فلور پرکشمیریوں کے اس حق کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ یہ یقین دہانیاں کھوکھلی ہیں کیونکہ چار سال قبل جموں وکشمیر کی دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیاگیاہے۔