کنو نیئر اے پی ایچ سی کاوزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے بیان کا خیرمقدم

اسلا م آباد(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنو نیئر غلام محمد صفی نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے ریاستی وسائیل تحریک آزادی جموں و کشمیر کے لئے وقف کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے،

اپنے جاری بیان میں غلام محمد صفی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی طرف سے یوم حق خود ارادیت ” پر اس بیان کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ اس بھارتی بیانیہ کا موثر توڑ ہے کہ آزاد خطے کے لوگ اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔

غلام محمد صفی نے اپنے بیان میں آزاد خطے کی اسمبلی میں حق خود ارادیت کے حوالے سے قرار داد کی منظوری کو بھی ایک مثبت قدم قرار دیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ عالمی منظر نامے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ، حریت قیادت لائحہ عمل تیار کرے ، آزادکشمیر حکومت تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے لیے تیار ہے ۔