فریدہ بہن جی کاتحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماسجاد احمد کینو کو 28 ویں برسی پرخراج عقیدت

سری نگر:جمو ں وکشمیر ما س موومنٹ کی چیر پرسن وکل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنمامحترمہ فریدہ بہن جی نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماسجاد احمد کینوکو ان کے اٹھائیسویں(28 ویں)یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا مشن ہر قیمت جاری رکھا جائے گا،

سجاد احمد کینو کے یوم شہادت پر اپے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدانے اپنی جانیں کشمیر کی بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے قربان کی ہیں او ر ان کا یہ مشن ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا،فریدہ بہن جی نے کہاکہ یہ قربانیاں آج بھی جاری ہیں اور منزل کے حصول تک جاری رہیں گی ،انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداکی یہ قربانیاں عالمی قیادت کے ضمیر کو جگانے کے لئے کافی ہیں لیکن بدقسمتی سے عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری قتل عام پر اپنی آنکھیں بند کئی ہوئی ہیں نہ ہی عالمی برادری بھارت کو کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو حل کر نے کے لئے بھارت پر دباو ڈال رہی ہے جس سے بھارت کو کشمیرمیں ظلم وتشد د کا بازار گرم رکھنے میں شہ ملی ہوئی ہے ،کشمیر ی خاتون رہنمانے کہا کہ شہداہماری جدوجہد کا ایک قیمتی سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں اور ان شہداکی قربانیوں نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا انہوں نے واضح کیا کہ شداکی ان قربانیوں سے کسی کو بھی غداری کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شہید سجاد احمد کینو سمیت دیگر شہداکا خو ن جلد رنگ لائے گا اور کشمیری بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہونگے

، واضح رہے کہ سجاد احمد کینوکو بھارتی فوج نے 8جنوری 1996 کوشہید کیا تھا۔علاوہ ازیں جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون ،جنرل سیکریٹری پرنس سلیم ، معراج الدین ،منظور احمد ڈار اور دیگر رہنماوں نے بھی شہید سجاد کینو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ شہداء کی قربانیوں پر کسی کو بھی سودا بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،شہداء کی قربانیاں ہماری جدوجہد کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور ان قربانیوں کے طفیل مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے ،ماس موومنٹ کے رہنماوں نے کہا کہ شہدا ء کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔سجاد احمد کینو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج بدھ کو ان کی برسی پرایک دعائیہ مجلس کا انعقاد بھی ہوگا جس میں شہید رہنماء اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔