اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی اور بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے
۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں جس سیاست کا متمنی ہوں اس میں سیاسی مخالف دشمن نہیں تصور ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاست کی ضرورت ہے جو انسانی وقار کی خواہش رکھتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عورت کے کردار و جسم کا تمسخر اور جھوٹی تصاویر کا سہارا سیاست نہیں۔