اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد پولیس میں سخت احتساب کا عمل جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر چار تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سزائیں سنا دیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی جانب سے دی گئی سزائوں کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نون کی تین سالہ سروس کی ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو دو دو سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی۔رشوت کی شکایت پر ڈولفن کے اہلکار کو نوکری سے بر خاست کردیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرپشن کرنے والے افسران کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں، اسلام آباد پولیس خود احتسابی کے عمل پر عمل پیرا ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا اسے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کا سامنا کرے گا۔