نیا سال عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان لے کر آیا ، اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں,محمد جاوید قصوری

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نیا سال عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان لے کر آیا ہے ، اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے تمام دعوے محض کھوکھلے نعرے ہیں عملا صورتحال مختلف اور پریشان کن ہے ۔ عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔ دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین مرحلہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بھی نایاب ہو گئی ہے ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ فوڈ کے کاروبار سے وابسطہ افراد بھی سخت پریشان ہیں۔ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔ شہری خوار ہوکر رہ گئے۔ عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں المیہ یہ ہے کہ رواں سال لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث ہوٹل پر سے شہری مہنگے داموں کھانا خرید نے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان انرجی بک کے مطابق ملک میں توانائی کی ضروریات کا 31 فیصد گیس سے پورا کیا جاتا ہے۔ ایک طرف ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پر گیس ذخائر میں 1.7 فیصد کمی ہو رہی ہے جبکہ  دوسری جانب ملک بھر کے مقامی گیس ذخائر سے پیداوار 3200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فیلڈ کے کمپریسر استعمال کرلیتے ہیں جبکہ باقی 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سسٹم میں آتی ہے، جس میں سے 1450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کھاد کارخانوں کو دی جاتی ہے۔ کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جاتی ہے، المیہ تو یہ ہے کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومتی اقدامات آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فارم 47کی حکومت عوام کے لئے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے