لاہور(صباح نیوز) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن کی سماعت کی، عدالتی عملے میں گاڑی میں جا کر پرویز الٰہی کی حاضری مکمل کی۔عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الٰہی نے صحت جرم سے انکار کردیا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔بعد ازاں چو ہدری پرویز الٰہی نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔
Load/Hide Comments