میانوالی ،موٹروے ایم 14پر بس الٹ گئی ، 2 افراد جاں بحق، 7 ازخمی

اسلام آباد (صباح نیوز)موٹروے ایم ۔14 پر میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل کے قریب ڈرائیور کی غفلت سے بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 7 ازخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

اور تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو عیسیٰ خیل اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا، بس کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔ترجمان کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان بھی برآمدہوا،نان کسٹم پیڈ سامان میں تمباکو ، چاکلیٹ اور گٹکا شامل ہیں،متعلقہ ضلع کی پولیس کو موقع پر طلب کر لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔