ٹنڈو آدم خان (صباح نیوز)ٹنڈو آدم خان کے قریب بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرینوں کی آمد و رفت چند گھنٹوں بعد بحال ہوگئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بوگی اوڈیرو لعل سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹرین حادثے کے بعدکراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا، شدید سردی میں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے حکام کے مطابق کچھ گھنٹے بعد ہی اپ ٹریک کو بحال کردیا گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے۔