لاہور(صباح نیوز) پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ رہی ۔قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند رہی ، عبدالحکیم موٹر وے ایم 3 کو بھی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا
۔موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند رہی جبکہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 بھی دھند کے سبب بند رہی ۔اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند چھائی رہی۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔