سیدہ نوشین افتخار کی یونان کشتی حادثہ کے شکار عبداللہ اور قاسم کے گھر آمد،دکھی خاندانوں سے ملاقات، عبداللہ کے خاندان سے اظہار تعزیت

ڈسکہ (صباح نیوز)صدرینگ پارلیمینٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار کی یونان کشتی حادثہ کے شکار عبداللہ اور قاسم کے گھر آمد،دکھی خاندانوں سے ملاقات عبداللہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور قاسم کی بیوہ ماں کو دلاسہ دیا ،ڈسکہ کے موضع کوریکی سے تعلق رکھنے والے محمدقاسم اور عبداللہ جو 14دسمبر کو یونان کشتی حادثہ کا شکار ہوئے محمد عبداللہ کی تومیت مل جانے کے بعد تدفین کردی گئی ہے مگر 23روز گزر جانے کے باوجودمحمدقاسم تاحال لاپتہ ہے این اے 73سے منتخب رکن قومی اسمبلی صدر ینگ پارلیمینٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار کوریکی میں ان کے گھر گئیں انہوں نے عبداللہ کے والد ظفر اقبال اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی انہوں نے محمدقاسم کی بیوہ ماں سے بھی ملاقات کی ان کو دلاسہ دیا اور صبر کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں شریک ہیں اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے