اسلام آباد (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔جونیئر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔