خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2024 کے دوران 27 بل پاس کئے گئے

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سال 2024 کے دوران 27 بل پاس کئے گئے، ایک قانون کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس 27 بلز میں 20 باقاعدہ ایکٹ بن گئے، 20 ایکٹس میں 5 نئے اور 15 ترمیمی ایکٹس شامل ہیں۔گزشتہ سال ایوان نے 80 قراردادیں منظورکیں، اسمبلی میں 5 تحریک التوا پیش کی گئیں،

مختلف امور سے متعلق ایوان میں 102 سوالات کے جوابات د یئے  گئے، 19 سوالات کمیٹی کے حوالے کئے گئے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سال 2024 میں 41 توجہ دلا نوٹسز، چار ارکان اسمبلی کی جانب سے استحقاق کے تحاریک جمع ہوئے، اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث دس دفعہ کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔