شمالی غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی حملہ،ہسپتال آپریشنل صلاحیت سے محروم

غزہ(صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں واقع انڈونیشین اسپتال پر حملے کر کے طبی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے ، ہسپتال کے متعدد شعبے تباہ کر دیے گئے،   انڈونیشین اسپتال کے ارد گرد مکانات و اسکولوں کو بھی  نذر آتش کر دیاگیا۔حرکتہ  المقاوتہ الاسلامیہ (  حماس) نے ایک بیان میں انڈونیشین اسپتال اور سکولوں پر  حملے کی اسرائیلی وحشیانہ کارروائی غزہ کے عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور جبری ہجرت کے منصوبے کا تسلسل ہے۔

تنظیم نے  عالمی برادری، بالخصوص عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض فوج کے ان جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے ۔حرکتہ  المقاوتہ الاسلامیہ  کے ترجمان نے کہا کہ  ہم دنیا بھر کے. باضمیر انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں اور قابض ریاست پر دبا ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ پندرہ ماہ سے جاری ان مظالم کو روکا جا سکے، جنہیں امریکی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔