واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ اسرائیل کو آٹھ بلین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرے گا اس سلسلے میں امریکی بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو مطلع کر دیا ہے ۔ جنگی اسلحہ فراہم کرنے کے معائدے میں لڑاکا طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے لیے گولہ بارود فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں جو ڈرونز اور دوسرے خطرات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔۔
اس معاہدے کو ایوان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے منظوری درکار ہوگی اور اس میں ڈرون جیسے خطرات سے دفاع کی غرض سے لڑاکا طیاروں کے لیے توپ خانے کے گولے اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔العربیہ کے مطابق ایگزیاس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا، “صدر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اپنے شہریوں کا دفاع کرنے اور ایران اور اس کی پراکسی تنظیموں کی جارحیت کو روکنے کا حق حاصل ہے۔ایگزیاس کے مطابق پیکیج میں چھوٹے بم اور وار ہیڈز بھی شامل ہیں۔ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور ان کی جگہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کی باقاعدہ صدارت سنبھالیں گے۔