غزہ (صباح نیوز) فلسطین کے مظلوم عوام کی پکارغزہ کے سرد حالات ایک اور ننھی جان کے لیے قاتل بن گئے!”وفاتِ یوسف احمد انور کلوب”عمر صرف 35 د ن غزہ کی موجودہ شدید سردی اور موسمیاتی مشکلات نے ایک اور معصوم بچے کی زندگی چھین لی۔ وزارت صحت فلسطین کے مطابق، اس بچے کی وفات غزہ میں جاری سردی کی لہر کے باعث ہونے والی آٹھویں موت ہے۔
یہ المناک صورتحال نہ صرف غزہ کی مظلوم عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے بلکہ عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج بھی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر نوٹس لے اور غزہ کے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ غزہ کے لوگوں کو مت بھولیں! آواز اٹھائیں، مدد کریں، اور مظلوموں کے حق میں کھڑے ہوں!