واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ میں برفانی طوفان بلیئر سے 6 کروڑ سے زائد امریکی برفانی طوفان کی زد میں آگئے ، سرکاری دفاتر اور اسکول بند ہیں، جب کہ لاکھوں امریکی بجلی سے محروم ہوگئے ، 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برفانی طوفان سے سب سے زیادہ ریاست کنساس متاثر ہے ، اس کے علاوہ میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید موسم قطبی بھنور کی وجہ سے ہے ، جو آرکٹک کے ارد گرد گردش کرنے والی سرد ہواں کا علاقہ ہے اور وسطی امریکہ میں سرد موسم لاتا ہے۔ طوفان بلیئر کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوچکی ہیں، جب کہ کئی سڑکیں منقطع اور اسکول بند ہیں۔محکمہ موسمیات کے سینئر ماہر میتھیو کیپوچی کا کہنا ہے کہ کنساس شہر میں اس بار گزشتہ 32 سال کے دوران سب سے زیادہ برف باری ہو رہی ہے ، اب تک ایک فٹ (30 سے 40 سینٹی میٹر) سے زیادہ برفباری ہوچکی ہے ، مزید ایک فٹ تک برف باری ہو سکتی ہے