شمالی غزہ میں القسام اور سرایا القدس کی مشترکہ کارروائی


غزہ (صباح نیوز) شمالی غزہ میں القسام اور سرایا القدس کی مشترکہ کارروائی میں بیِت لاہیا میں اسرائیلی فوج کی ایک 10 رکنی گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔ مزاحمت نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں کئی قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ٹارگیٹڈ آپریشن میںایک فوجی جو موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، اسے قریب سے نشانہ بنایا گیا اور انجام تک پہنچایا گیا۔یہ آپریشن فلسطینی مزاحمت کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم، اور اتحاد کا مظہر ہے۔ قابض افواج کے لیے یہ ایک اور واضح پیغام ہے کہ مزاحمت کے مجاہدین اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔