امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دیدی


واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو سمندر میں مار کرنے والے ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی۔امریکہ سعودی عرب کو 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ٹارپیڈو دے گا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی ٹارپیڈو سے سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اور ریاض مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے اعلی فوجی حکام نے گزشتہ ماہ شرق اوسط میں سلامتی اور استحکام کے خدشات کے بارے میں کال پر بات کی تھی۔