بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گجرات میں گر کر تباہ ،3افراد ہلاک


نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی کوسٹ گارڈ کے زیر استعمال ہندوستان ایروناٹکس کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر ریاست گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کھیتوں میں گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

بھارتی افواج کے پاس مقامی طور پر تیار کردہ 325 ہیلی کاپٹرز ہیں، متعدد حادثات کے بعد 2023 میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر ان تمام ہیلی کاپٹروں کا از سر نو جائزہ لیا گیا تھا۔