غزہ (صباح نیوز)کتائب شہید عزالدین القسام، جو حماس کا عسکری ونگ ہے، نے جمعہ کو ایک شاندار کارروائی کے دوران صیہونی دشمن کے 4 مرکاوا ٹینکوں کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا۔ یہ جرات مندانہ کارروائی شمالی غزہ کے علاقے جبالیا البلد کے مشرقی چوراہے پر قابض فوج کی پیش قدمی کے دوران انجام دی گئی، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔یہ کارروائی صیہونی جارحیت کے خلاف ہماری جائز اور دلیرانہ مزاحمت کا تسلسل ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مزاحمت کسی بھی حالت میں دشمن کی طاقتور مشینری کو زیر کر سکتی ہے۔القسام بریگیڈز اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور ہم اپنے وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے حوصلے ہمارے شہدا کے خون اور ہمارے عوام کی ثابت قدمی سے جڑے ہوئے ہیں۔اور یقینا، یہ جہاد ہے: فتح یا شہاد ت۔
Load/Hide Comments