پشاور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختو نخواکے ناظم صاحبزادہ ڈاکٹر وسیم حیدر، جنرل سیکرٹری آفتاب حسین،سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب نے پشاور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایم ریاض کو صدر، طیب عثمان جنرل سیکرٹری،نائب صدر عرفان خان ودیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکبا دی ہے۔ اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیاہے۔
صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی رہنماں نے پشاور پر یس کلب سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب کابینہ کے لیے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کا بینہ مثبت اور تعمیر ی صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کر دار اداکریں گے۔اسلامی جمعیت طلبہ میڈیا آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں صحافتی کمیونٹی کے ساتھ ہے۔سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب نے کہا کہ پشاور پر یس کلب میں ہر سال باقاعدگی کیساتھ انتخابات ایک شاندار جمہوری روایات ہے۔امید ہے پشاور کے صحافتی برادری قلم کے زریعے طلبا مسائل اجاگر کریں گی۔