حکومت پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں البتہ بات چیت کا مقصد سیاسی تنا وکو کم کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو ایک ہفتیکاوقت دیاگیا ہے اور امکان ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوجائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کاعمل اب تک نشستا،گفتا،برخاستا تک محدود ہے،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے حکومت پر قطعی کوئی دباو نہیں ہے،سیاسی تناو کو کم کرنے کیلیے راستہ تلاش کرنے کیلیے مذاکرات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پر مذاکرات کیلیے دبا ہوتا توملکی معیشت ریکورنہیں کرتی، ملکی معیشت کی ریکوری تناکی فضا کے خاتمے کا ثبوت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، معاشی انڈیکیٹرزحوصلہ افزاہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزارکی ریکارڈ سطح عبورکرگئی ہے