پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور موڑ پر مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑلی

خانیوال(صباح نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور موڑ پر مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑلی، 2 ہزار 980 کلو مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں، سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری کردیا۔ انسپکشن کے دوران گاڑی میں مردہ مرغیاں پائی گئیں۔

مردہ مرغیوں کو پولٹری شاپس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام مردہ مرغیوں کو ڈمپنگ سائیڈ پر تلف کردیا۔ سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ مردہ مرغیوں کی نقل و حرکت غیر قانونی ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، خوراک سے وابستہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی میں ملوث عناصر کیخلاف 1223 پر کال کرکے فوری مطلع کریں۔