کراچی( صباح نیوز) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے راشدآباد سندھ میں الخدمت اورفن آغوش ہوم کاافتتاح کردیا ،12کنال پرمشتمل آغوش سنٹرمیں 168اورفن بچوں کی گنجائش موجود ہے رواں ماہ 40مزید بچوں کی شمولیت کے بعد رہائشی بچوں کی تعداد112تک پہنچ جائے گی جن کاتعلق ٹنڈواللہ یار،حیدرآباد،میرپورخاص،سانگھڑ،
چیئرمین الخدمت اورفن کئیرپروگرام ائیرمارشل (ر)فاروق حبیب ،مرکزی نائب صدراعجازاللہ خان ،نیشنل ڈائریکٹرآغوش ہومزائیرمارشل (ر)ارشدملک ،ریجنل صدرسندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری،بانی رشیدآبادمیموریل ویلفیئرائیرکموڈور (ر) شبیر احمد خان ، ائیرکموڈور(ر)طیب نعیم اختر،سابق سینیٹرڈاکٹرراحیلہ گل مگسی سمیت مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات اورباہمت بچے پروقارافتتاحی تقریب میںشریک ہوئے۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ 2005کے زلزلے کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے اٹک میں پہلے آغوش ہوم کی بنیادرکھی گئی اورپھریہ سلسلہ پورے پاکستان میں پھیل گیا اس وقت 22آغوش ہومز سنٹرزفنگشنل جبکہ 8آغوش زیرتعمیرہیں۔ غازی انطیب ترکی میں الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام شام کے اورفن بچوں کیلئے آغوش ورکنگ کررہا ہے جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الخدمت آغوش کی تعمیرتیزی سے جاری ہے ۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت 44لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں جن میں سے نصف ضرورت مندہیں، انھیں تعلیم ،صحت اور خوراک جیسی بنیادی ضروریا ت میسرنہیں۔الخدمت نے آغاز میں 5ہزا ر اورفن بچوں کی کفالت کا سوچاتھا لیکن اللہ کی مدداور اہل خیرکے تعاون سے اس وقت 30ہزاربچوں کی کفالت پراڑھائی ارب روپے سالانہ خرچ کررہے ہیں ۔پاکستان میں ضرورت مندطبقات کیلئے تعلیم اور صحت سمیت دیگرشعبوں میں خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔