وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بہاولنگر ہارون آباد روڈ پر بس اور وین میں تصادم سے 4 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس


لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر ہارون آباد روڈ پر بس اور وین میں تصادم سے 4 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں کو اوور سپیڈ سے اجتناب اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے