وزیر اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات، صدر متحدہ عرب امارات نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم ان کے ساتھ تھے


رحیم یار خان(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات۔

صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکے ساتھ تھے۔گاڑی میں کافی دیر تک دونوں رہنمائوں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر متحدہ عرب امارات کو انکے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ غیر رسمی گفتگو کے دوران دونوں رہنما ہنستے مسکراتے نظر آئے۔