ہواوے آئی ٹی شعبہ میں تین لاکھ نوجوانوں کوتربیت دے گا،شزا فاطمہ خواجہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ہواوے آئی ٹی شعبہ میں تین لاکھ نوجوانوں کوتربیت دے گا،17 ہزار سے زائد طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کے اجرا سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیرمملکت نے کہا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت اہمیت کی حامل ہے،حکومت نے لاکھوں طلبہ کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز کرائے۔انہوں نے کہا کہ ہواوے تین لاکھ بچوں کو سالانہ تربیت دے گا،17 ہزار سے زائد طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پانچ ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں،پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔۔