اقوام متحدہ بتائے کشمیریوں کے حق خود ارادیت بارے وعدوں کا کیا بنا،مشعال ملک

 اسلام آباد(صباح نیوز) حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ  1947سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردیں ہیں ، اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا، اقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہا رحریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم حق خودارادیت پر جاری پر ویڈیو پیغام میں کیا۔ مشعال ملک  نے کہاکہ 1947سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردیں ہیں ،

اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا جو وعدے کشمیریوں سے حق خودارادیت کیلئے  کئے گئے تھے ،کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے، کیا کشمیری صرف اس لیے پید ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو دفناتے رہیں ،کیا ہم جیلوں میں ہی پڑے رہیں؟ کیا ہم نے کالے قوانین کے تحت ہی زندگی گزارنی ہے، کیا اقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ،تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی ۔تاریخ معاف نہیں کرے گی کیونکہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہا اور آپ خاموش ہیں ،تاریخ اور دنیا گواہی دے گی ،کشمیریوں نے خون کے آخری قطرے تک جہاد جاری رکھا، انشااللہ فتح ہمارا مقدر ہے ،افسوس دنیا دیکھتی رہی اور خاموش رہی اور کشمیری قربانی دیتے رہے ۔(aw)