اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے زخمی کرکٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقہ میں ٹیلی فون پر بات کی۔فون کال پر صدر آصف زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔صدرِ مملکت نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا۔
صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے کرکٹر صائم ایوب نے صحت یاب ہو کر شاندار پرفارمنس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔فون کال کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ۔