اسلام آباد (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طالبات اسلامی یونیورسٹی نے طالبات کے لیے یونیورسٹی میں ایکسپو کا انعقادکیا ۔ ایکسپو کا مقصد جمعیت کا تشخص قائم کرنا اور طالبات کو ایک مثبت غیر نصابی سرگرمی فراہم کرنا تھا۔ ایکسپو میں قیم جماعت اسلامی اسلام آبادزبیر صفدر نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں انہوں نے طالبات کو انسانی عقل کے درست استعمال سے روشناس کروایا۔ فلسطین کے موضوع پر سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عمران شفیق نے پروگرام لیا۔ طالبات کے لیے مختلف سٹالز کا اہتمام کیا گیا جس میں کھانے اور کتابوں کے سٹال شامل تھے۔ ایکسپو میں یونیورسٹی سے تین ہزار سے زائد طالبات نے شرکت کی۔