اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024 میں کئے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024 میں کئے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024 میں 10 ہزار571 مقدمات کے فیصلے کیے، چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 525 مقدمات کے فیصلے کئے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے 1616 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 1490 مقدمات کے فیصلے کئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں 1021 مقدمات کے فیصلے کیے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سال 2024 میں 925 مقدمات نمٹائے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 964 مقدمات کے فیصلے کئے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1195 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے کیے۔