پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا جام کمال

 اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تنسیخ ہے ،پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے۔کشمیریوں کے یومِ حق خود ارادیت پر اتوار 5 جنوری کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تجارت جان کمال خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تنسیخ ہے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں،سات دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔ جام کمال خان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
#/S