چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے قومی ٹیم کے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ کیا ہے، زخمی بلے باز کی میڈیکل رپورٹس لندن بھجوادی گئیں،لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ بھی طے کرلی گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے زخمی بلے باز صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری طور پر لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے کرلی گئی  ۔انہوں نے  کہا  کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب زبردست سٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔