باکسنگ ڈے ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی


سینچورین(صباح نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔پروٹیز نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا باووما 40 اور ایڈن مارکرم 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، کگیسو رباڈا نے 31 اور مارکو جانسن نے 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے، تاہم محمد عباس نے ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر آوٹ کر دیا۔میزبان ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بنا کر عباس کا شکار بنے جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم کو بھی عباس نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی، کائل ویرینی کو نسیم شاہ نے جبکہ کاربن بوچ کو محمد عباس نے قابو کیا۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے