اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے۔کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نیکہاہے کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
۔اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کامنفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے ۔اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے ۔کشمیری مسلمان اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین سفاکیت اور نسل کشی کا شکار ہیں ۔سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ۔بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے ۔کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔