مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے ،عمرایوب

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے ،بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے،

ہم نے  کہا   کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پیچھے کیا رہ گیا ہے۔