لاہو ر (صباح نیوز)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے الخدمت منصورہ ہسپتال میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منصورہ ہسپتال بریگیڈیئر (ر)سید ظفر حسین،ایڈ منسٹریٹر ذکر اللہ مجاہد ،سیکرٹری گورننگ باڈی الخدمت منصورہ ہسپتال و ناظم مالیات جماعت اسلامی پاکستان نذیر احمد جنجوعہ ،الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر زاہد لطیف،ڈی ایم ایس سید نثار شاہ و دیگر موجود تھے۔
امیر العظیم نے ہسپتال انتظامیہ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موبائل میڈیکل یونٹ سے ارد گرد کے رہائشی علاقوں میں عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے اور میڈیکل کی سہولت میسر آئے گی جو کہ الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کا ایک اور سنگ میل ہو گا۔