ڈسکہ( صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ڈسکہ آمد راحیل کامران چیمہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے گھر مختصر قیام کے بعد واپس روانہ تفصیلات کے مطابق سردار سلیم حیدر نے پسرور سے واپسی پر ڈسکہ میں مختصر قیام کیا .
گورنر پنجاب نے ممبر پنجاب بار صدر پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب راحیل کامران چیمہ سے ان کے گھر ملاقات کی، سردار سلیم حیدر نے ڈسکہ میں پارٹی کارکنان اور وکلا سے بھی ملاقات کی اور سیاسی ودیگر امور اور علاقائی سیاست پر گفتگو کی نجی دورہ میں دوران گفتگو انہوں نے کسانوں کو ریلیف دینے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اگر کسان خوشحال ہوگاتوملک خوشحال ہوگا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ڈسکہ میں مختصر قیام کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔