نارووال(صباح نیوز)جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ مقتدر قوتوں کی تائید کے ساتھ بنی ہے جس کو عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شکنجے سے ملک کو نکالنے کے لئے زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔جاوید قصوری نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے ووٹوں کی طاقت سینہیں بنی بلکہ یہ مقتدر قوتوں کی تائید کے ساتھ بنی ہے جس کو عوام کی حمایت حاصل نہیں عوامی سطح پر ایک مسلسل بے چینی موجود ہے جماعت اسلامی ہمیشہ اس بات پر کھڑی رہی ہے کہ پاکستان کی حکومت عوام کی تائید کے ساتھ جو قوت آئے اسی کا حق ہے کہ وہ پاکستان پر حکومت کرے اور اپنے منشور اور اپنے عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے۔ 71 میں بھی مفاد پرست سیاست دانوں نے مل کر عوامی تائید کے ساتھ جن لوگوں کو اقتدار ملنا چاہیے تھا جب اس کو بلڈوز کیا اور ان کو مسلط کر دیا جو کہ اقلیت میں تھے اس کا نتیجہ پاکستان کے دو لخت ہونے کی صورت میں نکلا ۔پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ اپ عوام کی تائید اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے جو لوگ بھی آئیں انہیں حکومت کرنے دی جائے۔
جاوید قصوری نے کہا تمام تر دعووں کے باوجود پاکستان معاشی طور پہ نہیں سنبھل پارہا مہنگائی کہاں کم ہو رہی ہے عام آدمی سے پوچھیں جو روزانہ چیزوں کی خریداری کے لیے بازار جاتا وہ تو چیخ رہا ہے لیکن حکمران روزانہ قوم کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے پنجاب حکومت نے اپنے ممبران کی تنخواہوں میں 5 سو سے لے کے ایک ہزار فیصد تک اضافہ کر دیا انہوں نے یہ اضافہ یوں جماعت اسلامی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
آئین کی دفعہ 62 اور 63 موجود ہے آپ کے انتخابی قوانین موجود ہیں لیکن وہ سارے قوانین کو آپ کے مافیاز جاگیردار وڈیرے سرمایہ دار اور یہ خاندانی پارٹیاں سب مل کر اس کو بلڈوز کرتے ہیں یہاں بدقسمتی یہ ہے کہ دولت دھونس اسٹیبلشمنٹ جاگیردار وڈیرے سرمایہ دار پورا مافیا اکٹھا ہو جاتا ہے انتخاب کو بھی یرغمال بنا لیتا ہے اور قوم بھی ان کے ہاتھوں بنتی ہے جماعت اسلامی کی جدوجہد محض انتخاب کے لیے نہیں ہم اس قوم کی بیداری چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گندم کی امدادی قیمت کا فوری طور پر اعلان کر کے کسانوں اور کاشت کاروں کو بے یقینی کی فضا سے نکال کر تحفظ فراہم کیا جائے ۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شکنجے سے ملک کو نکالنے کے لئے زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل اور مشکلات کو دور کر کے اسے ترقی دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ناروال محمد طلعت رشید چوہدری محمد اویس گھمن ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب محمد صادق تتلہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع نارووال بھی موجود تھ