یونان کشتی حادثہ: ایڈیشنل جج نے وزیر اعظم، وزرائے داخلہ و خارجہ کو طلب کر لیا

 سکھر(صباح نیوز)یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر سکھر کے ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری کو طلب کر لیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔درخواست کے متن میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے،یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے سکھر کی سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔