آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سال2024ء میں پولیس افسران کی ویلفیئر کیلئے متعدد نئے اقدامات کئے،ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (صباح نیوز)آجی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ ایک سال میں پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے متعدد نئے اقدامات کو عملی جامعہ پہنایا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہدا انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے دوران سروس وفات پانیوالے 501افسران کے اہلخانہ کے329 ملین روپے کے بقایاجات کو فوری ادا کیا ہے۔ پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے51 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے، وزیراعظم پیکج کے تحت 35 افسران کے بچوں کو محکمہ میں شامل کیا جواپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، رواں سال اسلام آباد پولیس کے شہداء اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے شہداکے اہلخانہ سے تعارفی ملاقات کی اورانکو درپیش مسائل حل کیے،مبین کاٹیجز کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور 63شہدا کے اہلخانہ میں رہائشی پلاٹس تقسیم کیے گئے، فرائض منصبی کے دوران زخمی ہونے والے افسران کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر میڈلز سے نوازا گیا۔ دوران سروس وفات اور شہیدافسران کے 15بچوں کو میرج گرانٹ کی مد میں ایک کروڑسے زائد رقم ادا کی گئی، حاضر سروس افسران کے 200بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 63لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی۔ 142افسران اور شہداء کے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے 02کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری ہوئی، 742پولیس افسران کی بیواں کو مشاعرہ الائونس کی مد میں 13لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی، اسلام آباد پولیس کے 82افسران کی ویلفیئر کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 41 حاضر سروس، دوران سروس وفات اور شہید افسران کے اہلخانہ کو علاج کے لیے5 کروڑروپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی جبکہ دوران سروس وفات اور شہید افسران کے اہلخانہ کو رہائشی پلاٹس کی مد میں 09کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے 497حاضر سروس افسران کو طبی امداد کی مد میں 5کروڑ روپے سے زائد رقم دی گئی جبکہ 98ریٹائرڈ افسران کو لیوانکیشمنٹ کی مد میں 6کروڑروپے ادا کیے گئے۔ بہترین فرائض کی انجام دہی پر افسران کو 15 کروڑ روپے سے زائد کا اعزازیہ دیا گیا، لاجسٹک ڈویژن نے سال 2024ء کے دوران ٹیکنیکل معاونت ،درکار سازسامان کی خرید اور ان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا، فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے 497مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے سمراسکول ، شہریوں کے لیے سیلف ڈیفنس، شوٹنگ اور سوئمنگ کورسز کا انعقاد کیا گیا،

رواں سال آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 200سے زائدکھلی اور ای کچہریوں کا انعقاد کیا۔ دوسری جانب افسران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی پولیس ویلفیئر مرکز کو فعال کیا گیا۔ کیپٹل پولیس کالج میں14محکمانہ ترقی کورسزاور101مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، سال 2024میں 671پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ اسلام آباد پولیس کی اکائونٹ برانچ نے 10ہزار سے زائد سروس رول کو ویریفائی اور7ہزارافسران کی تنخواہوں کی رویژن کی، پولیس افسران اور اہلخانہ کوبہترین طبی سہولیات کے لیے نجی اداروں کے ساتھ 2ایم او یوزدستخط ہوئے۔ لاجسٹک ڈویژن نے افسران کو بہترین رہائشی سہولیا ت مہیا کرنے کے لیے موجودہ بیرکس کی تزئین و آرائش کو بھی یقینی بنایا۔