ہمارے سامنے تحریری مطالبات آئیں تو دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے تحریری مطالبات آئیں تو دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا آئین موجود ہے، قانون موجود ہے، ضابطے موجود ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ تاریخ میں کوئی ایسے ضابطے نہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر سے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہو، وہ حکومت میں رہے ہیں اگر ایسا ممکن ہے تو وہ ہمیں ضرور بتائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے پی ٹی آئی والے جو مطالبات لے کر آئیں گے اس پر ہمیں گائیڈ بھی کریں گے، اگر وہ ہمیں اس پر قائل کر دیں گے تو ہم خوش دلی سے ان کے مطالبوں پر غور کریں گے۔