اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کے گھر آمد، صدر مملکت نے نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے اِنتقال پر اظہارِ تعزیت، فاتحہ خوانی کی،
صدر مملکت نے نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ نیئر حسین بخاری اور انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔