بلوچستان ضمنی انتخابات پی بی 45 میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی، اسلم غوری


اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی بی 45 میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی ، الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کا کردار ادا کررہا ہے۔ آر او آفس میں پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جمعیت علماء اسلام اسلم غوری نے کہاہے کہ بلوچستان ضمنی انتخابات پی بی 45 میں فارم 47 کی تیاری کا مرحلہ سابقہ طریقے کار کو اپنایا جا رہا ہے۔ پی بی 45 میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آر او آفس میں پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے ۔ الیکشن کمیشن براہ راست مداخلت کررہا ہے ۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کا کردار ادا کررہا ہے ۔کارکن تیار رہیں اور صوبائی قیادت کے حکم کا انتظار کریں ۔حالات خراب ہونے کی ذمہ داری انتظامیہ اور الیکشن کمیشن پر ہوگی ۔سنیٹر کامران مرتضی کی قیادت میں پولنگ ایجنٹس آر او آفس کے باہر کھڑے ہیں ۔