فیصل آباد(صباح نیوز) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف نے ایک ماہ بعدبجلی کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کی خوشخبری سنادی ،رواں ماہ میں تاجر نمائندوں سے بھی ملاقات کی جا ئے گی-
ان کاکہناتھاکہ روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے اب سب سے زیادہ مشکل بجلی کے بلز ہیں-2017میں ان کی حکومت کے خلاف سازش نہ کی جاتی اورایک نااہل شخص کو اقتدار میں نہ لایا جاتاتو عوام بدحال نہ ہوتے ہم نے ہمیشہ عوامی مشکلات کاازالہ جبکہ بابارحمتے کی پیدار شخصیت نے پونے چارسالہ اقتدارمیں عوام کو بدحال کیا اب اللہ نے چاہا تو ایک بارپھر عوام خوشحال ہوں گے-
وہ فیصل آباد میں پارٹی کے سینئر رہنما اورقریبی دوست اسراراحمد منے خان کے انتقال پر ان کے گھرچنیوٹ بازارپہنچ کران کے صاحبزادوں عمراحمد خانعثمان احمدخان کے ساتھ اظہار تعزیت اوردعامغفرت کی
انہوں نے کہاکہ اسراراحمدمنے ان کے قابل قدر اور ایک باوقاردوست تھے پارٹی کے لئے ان کی خمدمت کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہیں جوذمہ داری دی گئی انہوں سے دیانتداری سے نبھایا میان نوازشریف مرحوم کی اپنے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں تجاویزات اورمشوروں کابھی زکر کرتے رہے بیٹوں اورچھوٹی بیٹی آ منہ کوگلے لگاکر اور سر پرہاتھ رکھ کر تسلی اورصبرتحمل کی تلقین کی-سابق رکن قومی اسمی چوہدری شیرعلی اوران کے بیٹے چوہدری عابد شیر علی بھی موجودتھے نوازشریف نے سابق سینیٹر اوراپنے قریبی دوست فاروق خان کے گھر بھی موجودہ وسابق اراکین اسمبلی سے ملاقات کی جن میں میاں عبدالمنان۔راجہ ریاض طلال چوہدریمیاں عرفان منان شیخ اعجازاحمداوردیگربھی موجودتھے تمام اراکین نے مہنگائی میں کمی کرنے آور حالات کوخودکنٹرول کرنے کی تجویزدی-