اسلام آباد (صباح نیوز) امریکی سفارت خانے نے 2024 کو پاک، امریکا تعلقات کے لیے نتیجہ خیز سال قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ 2024 میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت میں وسعت آئی، رواں برس کے 10 ماہ میں دوطرفہ تجارت 6.3 ارب ڈالر رہی ،
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں غذائی تحفظ کے لیے تجارتی تعاون جاری رہے گا، 2024 میں 80 امریکی کمپنیوں نے 120 ہزار پاکستانیوں کر براہ راست ملازمتیں دیں۔امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق منگلا، تربیلا اور دیگر ڈیم امریکی فنڈز سے اپ گریڈ ہونے سے توانائی کی صلاحیت بھی بڑھی